امریکہ جوہری مسئلے کی بناءپر ایران پر زیادہ سے زیادہ دباو¿ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے اور اسی بناءپر واشنگٹن نے یکطرفہ فیصلے بھی کئے ہیں، چین

62
China
China

بیجنگ ۔ 9 جولائی (اے پی پی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ جوہری مسئلے کی بناءپر ایران پر زیادہ سے زیادہ دباو ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے اور اسی بناءپر واشنگٹن نے یکطرفہ فیصلے بھی کئے ہیں۔فرانس پریس کے مطابق چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے بیجنگ میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے نہ صرف یہ کہ ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ طور پر باہر نکلنے کا فیصلہ کیا بلکہ وہ یکطرفہ پابندیاں بھی لگا رہے ہیں تاکہ ایران اور دیگر فریق ملکوں کو ایٹمی معاہدے پر عمل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔