امریکہ سے کشیدگی، برآمدات میں کمی ، چین کی مجموعی قومی پیداوار اور اقتصادی ترقی کی شرح میںکمی ہو سکتی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

75
Asian Development Bank
Asian Development Bank

بیجنگ۔ 25 ستمبر (اے پی پی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کشیدگی اور برآمدات میں کمی کے باعث آئندہ سال چین کی مجموعی قومی پیداوار اور اقتصادی ترقی کی شرح میںکمی آسکتی ہے۔یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کے چیف ماہر اقتصادیات یاسو یوکی سوا دا کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی جائزہ رپورٹ میں کہی گئی۔انھوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی کشیدگی اور دیگر وجوہات کے باعث برآمدات میں کمی نے چینی معیشت کو شدید متاثر کیا ہے جس کے باعث مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو کم ہوکر رواں سال (2019 ءمیں) 6.2 فیصد جبکہ 2020 ءمیں 6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مصنوعات کی اندرون ملک کھپت چینی معیشت کی ترقی کا اہم محرک رہے گی جبکہ امریکہ کے ساتھ جاری تجارتی کشیدگی اس میں مزید خرابی کا باعث ہوگی۔