امریکہ شام میں دہشت گردوں کو تربیت دے رہا ہے، روسی وزیر خارجہ

73
روسی وزیر خارجہ 2روزہ بین الاقوامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین پہنچ گئے

ماسکو ۔05مئی (اے پی پی) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاو¿ روف نے ایک بار پھر کہا ہے کہ امریکہ شام کے حصے بخرے کرنے کی غرض سے دہشت گردوں کو تربیت دے رہا ہے۔روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق سوچی شہر میں اپنے اردنی ہم منصب ایمن الصفدی کے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ سرگئی لاو¿ روف نے کہا کہ امریکہ شام کے شہر التنف اور الرکبان میں دہشت گردوں کو تربیت فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے امریکی اقدام پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قرار دادوں کے تحت ہر جگہ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جانا چاہیے۔ر