امریکہ میںکورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 55 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کرگئی، ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد ہلاک

60

واشنگٹن۔ 17اگست (اے پی پی) امریکہ میںمہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد55 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک میں اب تک وائرس سے ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد 2470780 ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 5566632 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں173128 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ریاست نیویارک اس مہلک وائرس سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ کیلیفورنیا، ٹیکساس، نیوجرسی، فلوریڈا ، الینوائے اور میساچوسٹس میں کی ریاستوں کورونا وائرس سے ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق امریکہ میںکورونا وائرس سے متاثرہ 30 لاکھ افراد اب تک صحتیاب ہوئے ہیں۔