امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

59

نیویارک۔ 4 فروری (اے پی پی)امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ کورونا وائرس کے باعث چینی طلب میں کمی اور اوپیک ملکوں کی جانب سے پیداواری کمی کا امکان ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے پر نرخ 1.40 ڈالر (2.5 فیصد) کم ہوکر 55.22 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 83 سینٹ کمی کے ساتھ 50.73 ڈالر فی بیرل طے پائے۔