نیویارک ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) امریکہ میں روئی کے نرخوں میں استحکام رہا جس کی وجہ چین کے ساتھ تجارتی کشیدگی میں کمی کا امکان ہے۔نیویارک میں روئی کے دسمبر کے لیے سودے 0.01 سینٹ ( 0.02 فیصد) بڑھ کر 62.29 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔مارکیٹ میں روئی کی 25885 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 11794 کم ہیں۔