امریکہ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 29 افراد ہلاک ‘ 53 زخمی

64
United States

واشنگٹن ۔ 5 اگست (اے پی پی) امریکہ میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 29افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے۔ ذرائع ا بلاغ کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے ایل پاسو ما رٹ میں پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے مارٹ میںموجودہ خریداروں کے ہجوم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ26 زخمی ہوگئے ِ۔ فائرنگ کا دوسرا واقعہ ریاست اوہائیو کے مشہور نائٹ لائف ڈسٹرکٹ میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح شخص نے بار کے باہر فائرنگ کرکے 9 افراد کو ہلاک جبکہ 27 کو زخمی کردیا۔اوہائیو پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کرنے والے مسلح شخص کو پولیس فائرنگ کرکے موقع پر ہلاک کردیا ۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فائرنگ کے واقعات میں 29 افراد کی ہلاکت پر قوم سے خطاب کریں گے ۔ ان واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے ملک میں نفرتوں کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کو ذ ہنی مریض قرار دیا ہے۔