27.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومتجارتی خبریںامریکہ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ

امریکہ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ

- Advertisement -

نیویارک ۔ 3 جولائی (اے پی پی) امریکہ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق گرم موسم کی پیشگوئی کے بعد ایئرکنڈیشننگ کے اخراجات کے تناظر میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج کے تحت قدرتی گیس کی قیمتوں میں 2.1 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 2.924 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹس میں طے پائے۔ گزشتہ پانچ ہفتوں کے دوران قدرتی گیس کے نرخوں میں مجموعی طور پر 29 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=10666

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں