واشنگٹن ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) امریکی صدر نے 9/11دہشت گرد حملوں کے بعد نافذ ہونے والی قومی ہنگامی حالت کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کانگریس کے نام ایک پیغام میں دہشت گرد حملوں سے متعلق قومی ہنگامی حالت کی مدت بڑھا دی ہے۔ ٹرمپ نے اس پیغام میں مزید کہا ہے کہ 14 ستمبر2001ء سے نافذ ہونے والی قومی ہنگامی حالت کو جاری رہنا چاہئے۔امریکہ میں قومی ہنگامی حالت 11 ستمبر 2001ء کے حملوں کے تین دن بعد نافذ کی گئی تھی۔ قومی ہنگامی حالت کی دفعہ 202 میں کے مطابق قومی ہنگامی حالت خود بخود ختم ہوجائیگی لیکن اگر صدر90 دن کے اندر کانگریس کے نام پیغام میں ایمرجنسی جاری رکھنے کا اعلان کردیں تو ہنگامی حالت جاری رہے گی۔