امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری کی امریکی صحافیوں کے آٹھ رکنی وفد سے گفتگو

59
APP11-10 WASHINGTON: March 10 - Ambassador of Pakistan to US, Aizaz Ahmad Chaudhry in a group photo with a delegation of US journalists before their departure to Pakistan under International Center for Journalists exchange program. APP

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور ہم اپنی سرزمین کسی پر حملے کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیںگے۔افغانستان میں دوسروں کی ناکامیوں کیلئے پاکستان کو قربانی کا بکرا نہیں بنایا جاسکتا۔گزشتہ روز امریکی صحافیوں کے آٹھ رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں پاکستانی فوورسز کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ کے نتیجہ میں ملکی اقتصادی اور سکیورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی اور سازشوں کے خلاف ہے۔انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ فوجی آپریشن کے ذریعے دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں سے شدت پسندوں اور دہشت گردوں کا مکمل صفایا کر دیا گیا ہے اور اب ان علاقوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔