امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کا سیمینار سے خطاب

واشنگٹن ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف سرحد پر دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہٹانا ہے‘ انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔ …

واشنگٹن ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف سرحد پر دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہٹانا ہے‘ انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔ وہ کشمیریوں کی طرف سے دنیا بھر میں منائے جانے والے یوم سیاہ کی مناسبت سے پاکستانی سفارتخانہ میں "تنازعہ جموں و کشمیر” کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر مسلسل سرحد پر دہشت گردی کرنے کے بے بنیاد اور من گھڑت الزمات لگا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے جنگ اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کی دھمکیوں کے باوجود کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply