- Advertisement -
اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے رکن کانگریس بریڈ شنائیڈر سے ملاقات کی۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں مسعود خان نے امریکی رکن کانگریس سے اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بریڈ شنائیڈر نے مشرق وسطی میں پائیدار امن کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔پاکستان کے سفیر نے رکن کانگریس کو پاکستان میں موجود غیر رجسٹرڈ غیر ملکیوں کی مرحلہ وار واپسی کے حوالے سے بریف کیا۔ ملاقات میں ماحولیاتی تبدیلی اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415703
- Advertisement -