انقرہ۔7نومبر (اے پی پی):ترکی کے وزیرِ خارجہ چاوش اولو نے کہا ہے کہ امریکہ میں صدر بنے ترکی کے تعلقات پہلے کی طرح رہیں گے ۔ تر ک ذرائع ابلاغ کے مطابق انقرہ میں منعقدہ جنوب مشرقی یورپی تعاون کے غیر رسمی وزرا خارجہ اجلاس سے خطاب میں امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ میںبھی صدر بنے ہم …
امریکہ میں کوئی بھی صدر بنے ترکی کے تعلقات پہلے کی طرح رہیں گے، ترک وزیرِ خارجہ
انقرہ۔7نومبر (اے پی پی):ترکی کے وزیرِ خارجہ چاوش اولو نے کہا ہے کہ امریکہ میں صدر بنے ترکی کے تعلقات پہلے کی طرح رہیں گے ۔ تر ک ذرائع ابلاغ کے مطابق انقرہ میں منعقدہ جنوب مشرقی یورپی تعاون کے غیر رسمی وزرا خارجہ اجلاس سے خطاب میں امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ میںبھی صدر بنے ہم جس طرح دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کرتے ہیں نئی امریکی انتطامیہ کے ساتھ بھی ہمارا مؤقف ویسا ہی ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ ہمارے باہمی تعلقات سیاسی جماعتوں یا پھر سیاست سے بالا تر ہیں۔









