امریکہ میں کورونا وائرس سے اموات 2 لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر گئیں

86

واشنگٹن۔28اکتوبر (اے پی پی):امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد90 لاکھ اور اموات 2 لاکھ 32ہزارسے تجاوز کر چکی ہیں۔ بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد9038030 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد2927982 ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ملک بھر میں اب تک 232084 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حکام کے مطابق امریکہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 58 لاکھ 77 ہزار افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص اس سال 22 جنوری کو ہوئی تھی۔