واشنگٹن ۔ 6 اگست (اے پی پی) امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد49 لاکھ 73 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ ملک کی مختلف ریاستوں میںاس مہلک وائرس کے باعث اب تک ایک لاکھ61 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ امریکہ میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد 2271830 ہے، ملک میں اب تک کورونا سے 161601افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں ملک کی بیشتر ریاستوں میںکورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ بھر میں یومیہ متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے جبکہ اموات کی تعداد میں بھی تشویشناک اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک 4973568 افراد مہلک کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔