واشنگٹن۔2نومبر (اے پی پی):امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد94 لاکھ 73 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 2 لاکھ 36ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پیرکو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد9473911 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد3133835 ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ملک بھر میں اب تک 236471 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حکام کے مطابق امریکہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ6103605 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص اس سال 22 جنوری کو ہوئی تھی۔