امریکہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ32 لاکھ تک پہنچ گئی، 2 لاکھ 69 ہزار سے زائد ہلاکتیں

65
امریکہ ، کورونا وائرس سے 5 لاکھ 55 ہزارسے زائد اموات، 12 کروڑ14 لاکھ افراد کی ویکسنیشن
امریکہ ، کورونا وائرس سے 5 لاکھ 55 ہزارسے زائد اموات، 12 کروڑ14 لاکھ افراد کی ویکسنیشن

واشنگٹن ۔27نومبر (اے پی پی):امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ32 لاکھ 48 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 2 لاکھ 69 ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جمعہ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد13248676 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد5132249 ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک269555 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ7846972 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 لاکھ 37 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکہ میں اس وائرس کے باعث اب تک دو لاکھ69 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ ایک کروڑ 32 لاکھ متاثرین کے ساتھ امریکہ اس وقت دنیا میں وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص اس سال 22 جنوری کو ہوئی تھی۔