امریکہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ76 لاکھ ہوگئی، 3 لاکھ 18 ہزار اموات

85

واشنگٹن۔18دسمبر (اے پی پی):امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ76 لاکھ 26 ہزار ہوگئی جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد تین لاکھ18ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ جمعہ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد17626770ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد7017785 ہے۔ امریکہ میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں اور فعال کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ دنیا بھر میں امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ ایک کروڑ76 لاکھ متاثرین کے ساتھ امریکہ اس وقت دنیا میں وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک تین لاکھ 18 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ10291057افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16لاکھ 68 ہزار سے زائد ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز امریکہ میں ایک دن میں تین ہزار چھ سو سے زیادہ اموات ہوئی تھیں جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ملک بھر کے ہسپتالوں میں بیڈز کی تعداد کم ہورہی ہے اور ہسپتالوں کو تمام نئے مریضوں کو داخل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔