امریکہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 2 کروڑ46 لاکھ سے زائد ہوگئی

67
امریکہ ، کورونا وائرس سے 5 لاکھ 55 ہزارسے زائد اموات، 12 کروڑ14 لاکھ افراد کی ویکسنیشن
امریکہ ، کورونا وائرس سے 5 لاکھ 55 ہزارسے زائد اموات، 12 کروڑ14 لاکھ افراد کی ویکسنیشن

واشنگٹن۔19جنوری (اے پی پی):امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد2 کروڑ46 لاکھ 26 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد چار لاکھ8 ہزار 6 سو تک پہنچ گئی ہے۔ منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد24626376 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد9666071 ہے۔ امریکہ میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں اور فعال کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے، دو کروڑ46 لاکھ سے زائد متاثرین کے ساتھ امریکہ اس وقت دنیا میں وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 408620 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ14551685 سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20لاکھ 50 ہزار سے زائد ہے۔