امریکہ میں کورونا وائرس وبا روکنے کے لئے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کا آغاز، کورونا سے متاثرہ 6 لاکھ 14 ہزار افراد کو ویکسین لگادی گئی، کورونا وائرس سے 3 لاکھ 30 ہزار اموات

88

واشنگٹن۔23دسمبر (اے پی پی):امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لئے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے اور ملک بھر میں اب تک کورونا سے متاثرہ 6 لاکھ 14 ہزار افراد کو ویکسین لگادی گئی ہے۔ بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ86 لاکھ84 ہزار ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد تین لاکھ30ہزار سے تجاور کرگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد18684628ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد7408707ہے۔ امریکہ میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں اور فعال کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ ایک کروڑ86 لاکھ متاثرین کے ساتھ امریکہ اس وقت دنیا میں وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک330824افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ10745097افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17لاکھ 24 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔