امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے تین لاکھ 60ہزار اموات

58

واشنگٹن۔4جنوری (اے پی پی):امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ11 لاکھ13ہزارہوگئی جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد تین لاکھ60 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد21113528ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد8316492ہے۔ امریکہ میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں اور فعال کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ دو کروڑ11 لاکھ سے زائد متاثرین کے ساتھ امریکہ اس وقت دنیا میں وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک360078 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ12436958افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18لاکھ 50 ہزار سے زائد ہے۔