امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے چار لاکھ7 ہزار اموات، متاثرین کی تعداد 2 کروڑ44 لاکھ سے زائد ہوگئی

47
امریکہ ، کورونا وائرس سے 5 لاکھ 55 ہزارسے زائد اموات، 12 کروڑ14 لاکھ افراد کی ویکسنیشن
امریکہ ، کورونا وائرس سے 5 لاکھ 55 ہزارسے زائد اموات، 12 کروڑ14 لاکھ افراد کی ویکسنیشن

واشنگٹن۔18جنوری (اے پی پی):امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد2 کروڑ44 لاکھ 82 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد چار لاکھ7 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد24482050 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد9646497 ہے۔ امریکہ میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں اور فعال کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے، دو کروڑ44 لاکھ سے زائد متاثرین کے ساتھ امریکہ اس وقت دنیا میں وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 407202 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ14428351 سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20لاکھ 2 ہزار سے زائد ہے۔