37.1 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومتجارتی خبریںامریکہ میں کپاس کی قیمتوں میں کمی

امریکہ میں کپاس کی قیمتوں میں کمی

- Advertisement -

نیویارک ۔ 26 جون(اے پی پی) امریکہ میں کپاس کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز کپاس کی قیمتوں میں تقریباً ایک فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق یورپی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد امریکہ میں کاٹن کی قیمتوں میں کمی سامنے آئی ہے۔ دسمبر کےلئے کاٹن کی خریداری کے معاہدے 1.53 فیصد کی کمی کے بعد 64.42 سینٹ فی پاﺅنڈ میں طے پائے۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران کاٹن کی قیمتیں 65.83 اور 65.43 سینٹ فی پاﺅنڈ ریکارڈ کی گئیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=10009

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں