شکاگو ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) امریکہ میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز شکاگو بورڈ آف ٹریڈ کے تحت گندم کی قیمتوں میں دو فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 4.05 ڈالر فی بشل میں طے پائے۔ ماہرین کے مطابق برآمدی آرڈرز میں اضافے کی وجہ سے گندم کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔