- Advertisement -
واشنگٹن۔ 8 مارچ (اے پی پی) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز برازیل کے صدر جیر بولسنارو کی سربراہی میں برازیل، امریکہ کے تعلقات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے برازیل کی مدد کی ہے ، لیکن محصولات کے بارے میں کوئی وعدہ نہیں کیا ۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فلوریڈا میں ٹرمپ کے مار آ لاگو ریزورٹ میں دونوں سربراہوں کے مابین عشائیہ سے پہلے ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ برازیل کے اسٹیل اور ایلومینیم پر نئے ٹیرف لگاتے رہیں گے تو ٹرمپ نے جواب دیا کہ امریکہ نے برازیل کی مدد کی ہے ، لیکن کہا ہے کہ وہ محصولات کے بارے میں کوئی وعدہ نہیں کرے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=192141
- Advertisement -