امریکہ نے چین اور روس کی 8کمپنیوں پر تجارتی پابندیاں عائد کر دیں

141
US Department of Commerce
US Department of Commerce

واشنگٹن ۔11دسمبر (اے پی پی):امریکا نے انسانی حقوق کے حوالے سے چین اور روس کی کئی کمپنیوں پر تجارتی پابندیاں عائد کر دیں۔اے ایف پی کے مطابق امریکا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام لگاتے ہوئے منگل کو 8 کمپنیوں پر تجارتی پابندیوں کا اعلان کیا، جن میں دو چینی کمپنیاں اور باقی روس کی ہیں۔ چین کی کمپنیوں میں ژیجیانگ یونیویو ٹیکنالوجی شامل ہے ۔

امریکی کامرس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے پابندیوں کا نشانہ بننے والی دوسری فرم بیجنگ ژونگڈون سکیورٹی ٹیکنالوجی گروپ ہے جس پر ایسی مصنوعات تیار اور فروخت کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جو سکیورٹی حکام کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ ان کاروباری اداروں کو ’’اینٹیٹی لسٹ ‘‘ میں شامل کیا گیا تھا ، جس کے لئے امریکی کمپنیوں کے لئے انہیں سامان برآمد کرنے سے پہلے لائسنس حاصل کرنا ضروری قرار دیاگیا ۔

امریکی انڈر سیکرٹری برائے صنعت و سلامتی ایلن ایسٹیویز نے ایک بیان میں کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ریاستہائے متحدہ کی خارجہ پالیسی کے مفادات کے خلاف ہیں۔