سڈنی۔9جنوری (اے پی پی):امریکا کی ٹیم نے یونائیٹڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، فاتح امریکانے فائنل میں اٹلی کو شکست دے کر افتتاحی ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) کے زیر اہتمام آسٹریلیا میں کھیلے گئے
ابتدائی یونائیٹڈ کپ کے فائنل میچ میں امریکا اور اطالوی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں امریکی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف اٹلی کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعدنہ صرف 0-4سے شکست دے دی بلکہ رواں سیزن کا ابتدائی ٹورنامنٹ بھی جیت لیا۔