امریکہ چین محصول جنگ سے دونوں ملکوں اور عالمی معیشت کو خسارے کی صورتحال درپیش ہے،اقوام متحدہ

119
ٹیگرے میں خوراک کی شدید قلت کا خطرہ ہے، اریٹیریا کی افواج علاقے سے نکل جائیں ، اقوام متحدہ
ٹیگرے میں خوراک کی شدید قلت کا خطرہ ہے، اریٹیریا کی افواج علاقے سے نکل جائیں ، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 6 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان محصولات کی جنگ سے دونوں ملکوں اور عالمی معیشت کو خسارے کی صورتحال درپیش ہے، جب تک ان کے درمیان کوئی سمجھوتہ نہیں ہوتا عالمی اقتصادی شرح نمو متاثر ہوتی رہے گی۔یہ بات عالمی ادارے کے ماہرین اقتصادیات نے رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران حاصل اعداد و شمار کے نتیجے میں جاری اپنی جائزہ رپورٹ میں کہی۔انھوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر بھاری محصولات کے نفاذ کا اثر خود امریکی فرموں و صارفین پر بھی پڑ رہا ہے اور انھیں نسبتاً زیادہ نرخ ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔اقوام متحدہ کی ٹریڈ ایجنسی (یو این سی ٹی اے ڈی ) کے ماہر اقتصادیات الیساندرو نسیٹا کا کہنا ہے کہ چینی مصنوعات پر امریکی محصولات کا اثر نہ صرف ہم جیسے صارفین پر پڑ رہا ہے بلکہ اس سے درمیانے درجے کی مصنوعات (انٹرمیڈیٹ پراڈکٹس) کے درآمد کنندگان اور چین سے آلات اور پارٹس درآمد کرنے والے بھی متاثر ہورہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے گزشتہ سال کیے گئے ان اقدامات کے نتیجے میں چین کو 35 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، اس تجارتی کشیدگی کا بعض ملکوں کو فائدہ بھی ہوا اور انھوں نے تجارتی عدم توازن کے خلاء سے اپنا حصہ نکالا، فائدہ اٹھانے والوں میں میکسیکو 3.5 ارب ڈالر، یورپی یونین 2.7 ارب ڈالر اور ویتنام کا حصہ 2.6 ارب ڈالر رہا، اس کے علاوہ جنوبی کوریا، کینیڈا اور بھارت بھی اس کشیدگی سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل تھے جنھوں نے 0.9 سے 1.5 ارب ڈالر کی اضافی مصنوعات فروخت کیں۔ان کا کہنا تھا کہ محصولات کے نتیجے میں امریکی مارکیٹ میں 35 ارب ڈالر کی چینی مصنوعات کم درآمد کی گئیں جس کے متبادل کے طور پر 21 ارب ڈالر کی ( 63 فیصد ) مصنوعات مذکورہ بالا ملکوں اور باقی 14 ارب ڈالر کی مصنوعات امریکی پیداکنندگان سے حاصل کی گئیں۔چین کے جو شعبے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ان میں کمپیوٹر و دیگر دفتری مشینری اور کمیونیکیشن آلات شامل ہیں جن کی برآمد میں 15 ارب ڈالر کی کمی ہوئی۔معمولی متاثر ہونے والے شعبوں میں کیمیکلز، فرنیچر،صحت سے متعلق آلات اور الیکٹریکل مشینری شامل ہے