امریکہ کاحقوق ملکیت دانش میں بہتری کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں کا اعتراف

اسلام آباد ۔28اپریل(اے پی پی )امریکہ نے حقوق ملکیت دانش نے بہتری کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کو اپنی ترجیحی نگران فہرست سے خارج کردیا ہے۔امریکی سفارت خانہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق امریکہ نے پاکستان کی مثبت کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے حقوق ملکیت دانش (آئی پی آر) کے حوالے سے اپنی سالانہ خصوصی 301 رپورٹ میں پاکستان کو ”پریارٹی واچ لسٹ“ سے …

اسلام آباد ۔28اپریل(اے پی پی )امریکہ نے حقوق ملکیت دانش نے بہتری کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کو اپنی ترجیحی نگران فہرست سے خارج کردیا ہے۔امریکی سفارت خانہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق امریکہ نے پاکستان کی مثبت کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے حقوق ملکیت دانش (آئی پی آر) کے حوالے سے اپنی سالانہ خصوصی 301 رپورٹ میں پاکستان کو ”پریارٹی واچ لسٹ“ سے خارج کرکے اسے ”واچ لسٹ ود این آﺅٹ آف سائیکل ریویو“ میں شامل کرلیا ہے۔ اس سلسلہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی حقوق ملکیت دانش کے حوالے سے مثبت پیشرفت اور انٹیلیکچویل پراپرٹی آرگنائزیشن ایکٹ 2012ءپر عملدرآمد بھی شامل ہے۔

Leave a Reply