امریکہ کا 38 طلائی تمغوں کے ساتھ ریو اولمپکس گیمز میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار برطانیہ 24 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے اور چین 22 طلائی تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود

164

ریو ڈی جنیرو ۔ 20 اگست (اے پی پی) ریو اولمپکس میں امریکا کا 38 طلائی تمغوں کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، برطانیہ 24 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے اور چین 22 طلائی تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں جاری ریو اولمپکس گیمز کے ختم ہونے میں ایک روز باقی ہے اور اب تک امریکہ چھایا ہوا ہے، امریکن ٹیم نے 38 طلائی، 35 چاندی اور 32 کانسی کے تمغوں کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے، برطانیہ 24 طلائی، 22 چاندی اور 14 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے جبکہ چین 22 طلائی، 18 چاندی اور 25 کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے