امریکہ کو ” تنہائی“ کی مزاحمت کرنی چاہئے اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ کام کرنا چاہئے، اوباما

124

ایتھنز ۔ 13 نومبر (اے پی پی) امریکہ کے صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ کو ” تنہائی“ کی مزاحمت کرنی چاہئے اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز یونان کے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے براک اوباما نے امریکہ میں نئی سیاسی قیادت کے تناظر میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا سے الگ تھلگ رہنے کی بجائے امریکہ کو اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے۔