امریکہ کیجانب سے عطیہ کردہ موڈرنا ویکسین کی 2.5 ملین خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

31

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ امریکہ کیجانب سے عطیہ کردہ موڈرنا ویکسین کی 2.5 ملین خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں،جمعہ کو جاری اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کرونا نے امریکہ اور پاکستان میں بہت سے خاندانوں کو تباہ کیاہے۔

ویکسین لگنے کےبعد عوام معاشی اور سماجی زندگی کیطرف لوٹ سکیں گے،یہ ویکسین امریکہ کیجانب سے عالمی سطح پر عطیہ کردہ 8 کروڑ خوراکوں کا حصہ ہے۔