امریکہ کی سینٹ آرمز سروسز کمیٹی کے چیئرمین جان مکین کی سربراہی میں تین رکنی وفد کا شمالی وزیرستان کا دورہ

امریکہ کی سینٹ آرمز سروسز کمیٹی کے چیئرمین جان مکین کی سربراہی میں تین رکنی وفد کا شمالی وزیرستان کا دورہ آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے پاک فوج کی کامیابیوں کے بارے میں آگہی حاصل کی، آئی ایس پی آر راولپنڈی۔ 3 جولائی (اے پی پی) امریکہ کی سینٹ آرمز سروسز کمیٹی کے چیئرمین جان مکین کی سربراہی میں تین رکنی وفد نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا اور …

امریکہ کی سینٹ آرمز سروسز کمیٹی کے چیئرمین جان مکین کی سربراہی میں تین رکنی وفد کا شمالی وزیرستان کا دورہ
آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے پاک فوج کی کامیابیوں کے بارے میں آگہی حاصل کی، آئی ایس پی آر
راولپنڈی۔ 3 جولائی (اے پی پی) امریکہ کی سینٹ آرمز سروسز کمیٹی کے چیئرمین جان مکین کی سربراہی میں تین رکنی وفد نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا اور آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے پاک فوج کی کامیابیوں کے بارے میں آگہی حاصل کی۔ اتوار کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق امریکی وفد سینیٹر لنڈسے گراہم اور جوئے ڈونلے شامل تھے۔ امریکی وفد نے آپریشن ضرب عضب کے نتیجہ میں دہشت گردوں سے پاک کئے گئے علاقوں کا دورہ کیا۔ دہشتگردوں سے پاک کرائے گئے علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کمیونیکیشن اور انفراسٹرکچر کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد وفد نے پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے پورے علاقہ کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک کرنے پر پاک فوج کی بھرپور تعریف کی۔

Leave a Reply