29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومقومی خبریںامریکہ کی طرف سے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی کا...

امریکہ کی طرف سے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی کا مسلسل گریز ناقابل قبول ہےسینٹ میں حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں کے ارکان کا اظہار خیال

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) سینٹ میں حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں کے ارکان نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں پر دی جانے والی سبسڈی کی واپسی کی خبروں کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے‘ یہ طیارے دہشتگردی کے خلاف استعمال ہونگے‘ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے‘ امریکہ کی غلامی سے نجات حاصل کرکے آزاد خارجہ پالیسی بنانا ہوگی‘ خطے کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دی جائے‘ ماضی میں ہونے والی غلطیوں سے سبق سیکھا جائے‘ خارجہ پالیسی وضع کرنے کی رہنمائی آئین سے لی جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=4638

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں