امریکہ کی طرف سے پاکستان کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک میں شامل کرنا افسوسناک ہے، طاہر اشرفی

72
کورونا ویکسین کے حوالے سے بے بنیاد افواہوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے، اسلامی شریعت کے تحت کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لگوانا جائز ہے، وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی امور حافظ طاہر اشرفی
کورونا ویکسین کے حوالے سے بے بنیاد افواہوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے، اسلامی شریعت کے تحت کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لگوانا جائز ہے، وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی امور حافظ طاہر اشرفی

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان علماء کونسل و وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین اور قانون تمام شہریوں کو مذہبی آزادی کا مکمل حق دیتا ہے، امریکہ کی طرف سے پاکستان کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک میں شامل کرنا افسوسناک ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے حقائق کے برخلاف پاکستان اور سعودی عرب کو اس میں شامل کیا ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ اور مذہبی آزادی کمیشن کو بھارت اور اسرائیل کی طرف سے مذہبی آزادی کے خلاف اقدامات نظر نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ کے حوالے سے 11 دسمبر بروز جمعۃ المبارک کو تمام مذاہب اور مکاتب فکر کے قائدین لاہور میں اہم پریس کانفرنس کریں گے اور حقائق بیان کریں گے۔