امریکہ کی ناظم الامور نٹالی بیکر کی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات

78

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):امریکہ کی ناظم الامور نٹالی بیکر نے جمعرات کے روز نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فورمز پر خصوصاً

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رکنیت (2025ـ-2026) کے تناظر میں امریکہ کے ساتھ مشترکہ مقاصد اور تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں فریقین نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ میں پاکستان اور امریکہ کے دیرینہ شراکتی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔