امریکہ کے صدر جو بائیڈن کا سٹیٹ آف دی یونین خطاب، غزہ میں امداد کے لیے عارضی بندرگاہ کے قیام کا اعلان

228
امریکہ کے صدر جو بائیڈن کا سٹیٹ آف دی یونین خطاب، غزہ میں امداد کے لیے عارضی بندرگاہ کے قیام کا اعلان

واشنگٹن۔8مارچ (اے پی پی):امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں ملکی داخلی سیاست سمیت یوکرین اور غزہ جنگ اور دیگر عالمی مسائل پر بات کی ہے۔وائس آف امریکا کے مطابق جو بائیڈن نے سٹیٹ آف دی یونین کے سالانہ خطاب کے آغاز میں کہا کہ ہمیں امریکہ کی تاریخ میں ایک غیر یقینی لمحے کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد کانگریس کو جگانا ہے اور امریکی عوام کو خبردار کرنا ہے کہ یہ کوئی معمولی لمحہ بھی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ کیپٹل ہل پر 6 جنوری کے حملے، صدارتی انتخابات 2020 سے متعلق جھوٹ اور الیکشن چوری کرنے کی سازشیں، خانہ جنگی کے بعد سے ہماری جمہوریت پر سب سے بڑا خطرہ ہیں آزاد و شفاف انتخابات کا احترام کریں، اداروں پر اعتماد بحال کریں اور واضح کریں کہ امریکہ میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نیٹو کے بانیوں میں سے ہے اور آج ہم نے پہلے کے مقابلے میں نیٹو کو زیادہ مضبوط کیا ہے۔واضح رہے کہ سٹیٹ آف دی یونین کے سالانہ خطاب میں ایوانِ نمائندگان، سینیٹ، سپریم کورٹ اور ڈپلومیٹک کور کے ارکان اور جوائنٹ چیفس آف سٹاف بھی موجود تھے۔