واشنگٹن ۔17اکتوبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاس اب ہائپرسونک میزائل موجوہیں۔ٹرمپ نے یہ بات فلوریڈا کےعلاقے اوکالا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ٹرمپ نے کہا کہ آپ جن ہائپرسونک میزائلوں کے بارے میں سنتے تھے وہ اب ہمارے پاس ہیں۔