امریکہ یورپی ملکوں کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد دینے کے لیے تیار ہے، صدر ٹرمپ

74

واشنگٹن ۔ 07 جولائی (اے پی پی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسطٰی اور مشرقی یورپی ملکوں کے راہنماوں پر زور دیا ہے کہ وہ روس سے بڑے پیمانے پر ایندھن درآمد کرنے کی بجائے اسے امریکا سے منگوانے کے معاہدے کریں۔صدر ٹرمپ نے جو 12 یورپی ملکوں کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے سلسلے میں پولینڈ کے شہر وارسا میں ہیں کہا کہ امریکہ پولینڈ اور دوسرے یورپی ملکوں کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد دینے کے لیے تیار ہے۔ اس کے لیے آپ کبھی بھی کسی ایک ملک کے یرغمال نہیں بن سکتے۔صدر ٹرمپ نے اپنے گفتگو میں روس کا نام نہیں لیا۔ٹرمپ انتظامیہ کو توقع ہے کہ وہ یورپی علاقے میں زیادہ مقدار میں مائع گیس برآمد کر کے اپنی برآمدات کو بڑھا سکتی ہے۔امریکہ کے پاس قدرتی گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں جنہیں نکالنے کے اخراجات کم ہیں اور وہ بیرون ملک مائع گیس کی فراہمی کے لیے نئے ٹرمینل بنا رہا ہے۔