امریکی”صدی کی ڈیل“سازش ہے ،اسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، محمود عباس

121

رام اللہ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے امریکا کی طرف سے فلسطین اسرائیل تنازع کے حل کے حوالے سے مجوزہ امن منصوبے ”صدی کی ڈیل“ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اعلان بالفور سمجھوتا گذر گیا مگر صدی کی ڈیل کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق صدر عباس نے رام اللہ میں منعقدہ مرکزی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اعلان بالفور ہی مسئلے کی جڑ ہے۔ اعلان بالفور ہوچکا مگر صدی کی ڈیل نہیں ہونے دی جائے گی۔فلسطینی صدر نے مرکزی کونسل کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس وقت تاریخ کے نازک مرحلے میں ہیں، آپ کو نئے معاہدے کے خطرات کے بارے میں باخبر رہنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امریکا ایک یا دو ماہ میں یہ منصوبہ پیش کردے گا، مگر ہم یہ باور کراتے ہیں کہ امریکا کے کسی سازشی منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔