- Advertisement -
نیویارک ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) امریکی آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں ملا جلا رجحان رہا جس کی وجہ اوپیک ملکوں کی جانب سے پیداوار میں کمی کے اعلان پر عملدرآمد کے انتظار میں سرمایہ کاروں کی محتاط تجارتی سرگرمیاں ہےں۔ نیویارک میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کے فروری کیلئے سودے 24 سینٹ (0.4 فیصد) کم ہوکر 54.97 ڈالر فی بیرل رہے جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے جنوری کیلئے سودے 6 سینٹ (0.1 فیصد) اضافے سے 51.96 ڈالر فی بیرل طے پائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=34403
- Advertisement -