نیویارک ۔ 30 اگست (اے پی پی) امریکی آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد کے قریب کمی ہوئی جس کی وجہ اوپیک ممالک کی جانب سے تیل کی وافر پیداوار اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔نیویارک مارکیٹ میں وقفے سے قبل برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 77 سینٹ (1.5 فیصد) گر کر 49.15 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 80 سینٹ (1.7 فیصد) کمی کے بعد 46.84 ڈالر فی بیرل طے پائے۔