نیویارک ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) امریکی آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں استحکام رہا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔نیویارک میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ وقفے پر 15 سینٹ بڑھ کر 50.09 ڈالر فی بیرل رہے۔برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 51.52 ڈالر فی بیرل کی سطح پر مستحکم رہے۔