امریکی آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں3 فیصد سے زیادہ کمی

134

نیویارک ۔ 12 نومبر (اے پی پی) امریکی آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں3 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی جس کی وجہ عالمی منڈی میں تیل کی ترسیل میں اضافہ ہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 1.51 ڈالر (3.4 فیصد) گرنے کے بعد 43.14 ڈالر فی بیرل رہے۔برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے وقفے سے قبل 1.50 ڈالر (3.27 فیصد ) گر کر 44.34 ڈالر فی بیرل طے پائے ۔