امریکی ادارہ برائے زراعت کے زیر انتظام دو روزہ تربیتی ورکشاپ، پلانٹ پروٹیکشن اور دیگر زرعی اداروں کے 30 سے زائد حکام کی شرکت

137

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) امریکی ادارہ برائے زراعت ( یو ایس ڈی اے) کے زیر انتظام دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں پلانٹ پروٹیکشن اور دیگر زرعی اداروں کے 30 سے زائد حکام نے شرکت کی ہے جس سے پاکستان کے پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کے فروغ میں مدد حاصل ہوگی۔ امریکی سفارتخانہ کے زرعی قونصلر ڈیوڈ ویلیمز نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان اوسطاً سالانہ 585 ملین ڈالر کے پھل اور تازہ سبزیاں برآمد کرتا ہے انہوں نے کہا کہ تربیتی ورکشاپ کے انعقاد سے زرعی ماہرین کو پودوں کے تحفظ کے عالمی معیارات کے حوالے سے تربیت دی گئی ہے جس سے پاکستان میں سبزیوں اور پھلوں کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد حاصل ہوگی اور برآمدات کے اضافہ سے دیہی معیشت کی ترقی ہو گی۔