نیویارک ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو خطاب کریں گے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق وہ بدھ کق سلامتی کونسل کے جوہری عدم پھیلاو سے متعلق ایک خصوصی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ ایرانی صدر حسن روحانی بھی منگل کو صدر ٹرمپ کے کچھ ہی دیر بعد جنرل اسمبلی میں تقریر کریں گے۔