واشنگٹن ۔15ستمبر (اے پی پی):یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی 21 ستمبر کو امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے ۔ امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی امریکی رہنما سے 21ستمبر بروز جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔
امریکی کانگریس کے ذرائع نے بتایا کہ یوکرین کے صدر امریکی کانگریس کا دورہ کریں گے۔یہ دورہ اس وقت ہوگا جب کانگریس یوکرین کو 21 بلین ڈالر کی فوجی اور انسانی امداد فراہم کرنے پر بحث کر رہی ہے۔