امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

73

واشنگٹن ۔08 نومبر(اے پی پی) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کی گرماگرمی کے بعد اٹارنی جنرل جیف سیشنز کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ۔ اس اقدام کے بعد امریکی صدر کو ایک سال سے اپنے پر جاری اس نکتہ چینی سے نجات مل جائے گی جس کا انہیں2016 ءکے امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات میں خود کو بچانے کے حوالہ سے اپنے قانونی مشیر کے فیصلوں کی وجہ سے سامنا تھااس طرح ان کے خصوصی وکیل رابرٹ مولر کی اٹارنی جنرل کے عہدے پر تعیناتی کی راہ ہموار ہو جائے گی ۔