امریکی ایوان نمائندگان میں گوانتانامو جیل بند نہ کئے جانے کے بل کی منظوری

110

واشنگٹن ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) امریکی ایوان نمائندگان نے گوانتاناموبے جیل بند نہ کئے جانے پر مبنی بل کی منظوری دے دی ہے ۔ ایران ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایسے میں کہ جب امریکی صدر بارک اوباما نے آٹھ سال پہلے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ بدنام زمانہ جیل گوانتاموب کو بند کر دیں گے، جمعے کے روز امریکی ایوان نمائندگان نے ایک بل کو منظور کرنے کے ساتھ ہی کہ جس کی سینیٹ میں بھی منظوری کی توقع ہے، گوانتانامو جیل کو بند نہ کئے جانے کا مطالبہ کیاہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ بل کی منظوری کے ذریعے گوانتاموبے جیل بند نہ کئے جانے کے علاوہ امریکی وزارت دفاع کو اس ملک میں فوجی اڈے کم کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔ پنٹاگون نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ بعض امریکی فوجی اڈے، اضافی ہیں اور ان کو بند کرنے کے ساتھ ہی اخراجات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔