- Advertisement -
واشنگٹن۔9مئی (اے پی پی):امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے بعد خلیج میکسیکو کا نام باضابطہ طور پر تبدیل کرکے خلیج امریکا کرنے کا بل منظور کر لیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کے اراکان نے گزشتہ روز بل کی حمایت میں 211 اور مخالفت میں 206 ووٹ پڑے۔
تاہم سینیٹ میں اس بل کئے منظور ہونے کا امکان نہیں ہے۔ ریپبلکن سینیٹ میں 53-47 کی اکثریت رکھتے ہیں، جہاں قانون سازی کو آگے بڑھانے کے لیے اسے عام طور پر 60 ووٹوں کی بڑی اکثریت درکار ہوتی ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کئے جانے والے بل کو ریپبلکن نمائندہ مارجوری ٹیلر گرین نے سپانسر کیا ہے، جو ٹرمپ کی حامی ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594690
- Advertisement -